منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

پی ایم آفس کی وزیراعظم شہباز شریف کے عرب ٹی وی کو انٹرویو پر وضاحت

 پی ایم آفس کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے عرب ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو پر وضاحت جاری کی ہے۔

ترجمان پی ایم ہاؤس کے مطابق  وزیراعظم نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اوربھارت کودوطرفہ مسائل حل کرنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے کہا پاکستان اور بھارت کو بالخصوص مسئلہ کشمیرحل کرنا چاہیے، وزیراعظم نےبارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہوگا، اگر بھارت اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔

ترجمان پی ایم آفس کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی کہ وزیراعظم نےکہا بھارتی اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔

پی ایم آفس کے مطابق یواین قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نےحالیہ دورہ یواےای میں عرب چینل کو انٹرویو میں یہ موقف واضح کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.