best pinay dating sites girls with long blonde hair asin video pinay love www.latinamericancupid.com español

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایف یو جے کی دو وزراء کے تمسخرانہ بیانات کی مذمت

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے میڈیا اتھارٹی سے متعلق دو وزرا کے تمسخرانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں وزراء پی ایم ڈی اے پر پی ایف یو جے کے موقف سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے کے مشن پر ہیں۔

صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصرزیدی نے کہا کہ پی ایف یو جے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیانات کی مذمت کرتی ہے،یہ دونوں وزراء جعلی خبریں پھیلانے کے مشن پر ہیں۔

شہزادہ ذوالفقار نے کہاکہ دونوں وزراء کا کام پریس کی آزادی، اظہار رائے کی آزادی کافروغ ہونا چاہیے،مگر یہ دونوں وزراء جعلی خبروں اور تیسرے درجے کے پروپیگنڈا حربوں کے ذرائع بن گئے ہیں۔

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصرزیدی نے کہاکہ دونوں وزراء اپنے ذاتی مفاد کی خاطرپی ایف یوجے کا نام استعمال کررہے ہیں، پی ایف یو جے میڈیااتھارٹی سےمتعلق اپنے تحفظات اور موقف کا اظہار کرچکی ہے۔

ناصر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایف یو جے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرچکی ہے، صدر پی ایف یو جےنے کہاکہ پی ایف یو جے میڈیا کی واحد نمائندہ اور تسلیم شدہ وفاقی تنظیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراء کا پی ایف یو جے کے نام پر جعلی صحافتی اداروں کا استعمال افسوسناک ہے، پی ایف یو جے نے میڈیا شراکت داروں، سول سوسائٹی سے مل کر ڈریکونین قانون کو مسترد کیا ہے۔

پی ایف یو جے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی اے ہر قسم کے میڈیا کو دبانے کیلئے ہے،  ہم نے ہر فورم پر موجودہ قوانین میں پارلیمنٹ کے ذریعے ترامیم کا مطالبہ کیا۔

شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ یہ عمل میڈیا کےشراکت داروں کےساتھ بحث، مذاکرات کے بعد ہوسکتا ہے، پی ایف یو جے وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہےوہ دونوں وزراءکے بیانات کا نوٹس لیں۔

دونوں وزراء وزیراعظم کی حکومت کو بدنام بلکہ ملک کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے دونوں وزراکے رویے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.