کراچی میں 6 روز کے دھرنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک مؤخر کر رہے ہیں۔ 11 سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کو بتادیا ہے کہ قانون بنے گا۔
پی ایس پی کے رہنما شبیر قائم خانی نے بھی مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کردی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ مذاکرات کے بعد دھرنے میں پہنچے اور کہا کہ مصطفیٰ کمال جیت گئے، ہم نے پی ایس پی کی بہت سی باتیں مان لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور سندھ حکومت میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہری حکومت کا نام دینے پر بات چیت جاری رہے گی۔
Comments are closed.