جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

پی ایس بی کا پاکستانی کوالیفائیڈ کوچز کی مراعات کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے غیر ملکی کوچز کی طرح پاکستانی کوالیفائیڈ کوچز کی مراعات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں77 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈیولپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

پی ایس بی نے ایشین گیمز میں شرکت کیلٸے پاکستانی دستے کی بھی منظوری دی، اس سال چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں 285 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین میں تبدیلی کے جائزہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.