اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 9 روز میں 2500 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا 9واں مسلسل مثبت دن رہا، اس دوران 100 انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس بڑھا ہے۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس آج 297 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 771 پربند ہوا ہے، جو 6 سال کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 470 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ آج بلند ترین سطح 48 ہزار 830 رہی۔

حصص بازار میں آج 34 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 176 ارب روپے ہے۔ 9 روز میں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 290 ارب روپے بڑھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.