انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کا زور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس کو 15 مہینوں بعد 45 ہزار پوائنٹس سے اوپر لے گیا۔ 9 روز میں انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 681 ارب روپے بڑھی ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 570 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس کی 28 اپریل 2022 کے بعد یہ بلند ترین اختتامی حد ہے۔
حصص بازار میں آج 55 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 88 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 845 ارب روپے ہے۔ 9 روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 681 ارب روپے بڑھی ہے۔
عارف حبیب سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے 100 انڈیکس تقریباً 9 فیصد بڑھا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 9 مہینوں کے اسٹینڈ بائی معاہدے نے نگران حکومت سے جڑے خدشات بھی دور کیے ہیں اور نئی حکومت کے لیے صورتحال سمجھنے کے دو سے تین مہینے ہوں گے۔
طاہر عباس کے مطابق مارکیٹ میں خریداری بڑھنے کی اہم ترین وجہ یہی ہے۔
Comments are closed.