پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کے دو نئے ریکارڈ بن گئے۔ تاریخ کی بلند ترین سطح رقم کی اور پہلی بار 54 ہزار سے اوپر کاروبار کا اختتام کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس نے 525 پوائنٹس اضافے سے 54 ہزار 261 پر کاروبار کا اختتام کیا ہے۔
کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس نے 54 ہزار 419 کی تاریخی بلند ترین سطح بھی رقم کی۔ کاروباری دن میں انڈیکس 699 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 48 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 7 اگست 2021ء کے بعد 20 ارب روپے سے زائد رہی ہے۔
پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 72 ارب روپے بڑھی ہے، جو کاروبار اختتام پر 7 ہزار 820 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.