پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس دسمبر میں مسلسل اپنی تاریخی بلند ترین سطح کو بلند سے بلند کررہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 426 پر بند ہوا ہے۔ بندش سے قبل انڈیکس نے 482 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا اور اس دوران 66 ہزار 604 کی بلند ترین سطح بنائی۔
حصص بازار میں آج 96 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب 93 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 543 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.