پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس کو ساڑھے 45 ہزار سے آگے بڑھنا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد بھی دشوار ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار سے اوپر رہی اور رواں کاروباری ہفتے میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے۔
100 انڈیکس آج 303 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 383 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 451 رہی، جو کاروباری ہفتے کی بلند ترین سطح ہے۔
حصص بازار میں آج 46 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا کاروبار 10 ارب 10 کروڑ روپے میں طے ہوا۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 14 ارب روپے بڑھ کر کاروبار کے اختتام پر 6 ہزار 882 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.