پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔
یوم عاشور کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں 100 انڈیکس نے 385 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔
کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 644 رہی۔ تاہم کاروبار کا اختتام 341 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 599 پر کیا ہے۔
شیئر بازار میں آج 26 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 6 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 58 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 310 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.