پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 923 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 314 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 165 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 22 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے جبکہ شیئر بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 98 کروڑ روپے ہے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 111 ارب روپے کم ہوئی ہے، جو 6 ہزار 931 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.