پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 91 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 266 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44 ہزار 447 رہی۔
شیئرز بازار میں آج 24 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 582 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.