پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار شرح سود فیصلے سے ایک دن قبل مدہم رہا۔اسٹیٹ بینک کے 14 ستمبر کے مانیٹری پالیسی اجلاس کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج محسوس کیا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور کاروباری حجم بھی کم رہا تاہم انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 590 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 232 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 500 رہی۔
حصص بازار میں 10 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 3 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 770 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.