پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
مورگن اسٹیلنے کے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس (ایم ایس سی آئی) کی ری کمپوزیشن پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس بڑھا ہے۔
100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ایک ہزار کے قریب پوائنٹس تک مثبت ہوا لیکن اختتام تک اضافہ 616 پوائنٹس رہا اور کاروبار 48 ہزار 424 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 930 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ایک موقع پر 49 سے انڈیکس 102 پوائنٹس دوری پر بلند ترین تھا۔
ماہرین سمجھتے ہیں کہ اچھی خبروں پر انڈیکس کا برتاؤ آئندہ بھی ایسا رہ سکتا ہے۔ الیکشن پر نظریں ہیں۔ پیش رفت اعتماد سے لیکن احتیاط سے ہوگی۔
ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 15 کمپنیوں کو شامل کیے جانے پر سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے جیو کو بتایا کہ خبر اچھی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری بظاہر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 6 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 231 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.