پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار دن میں انڈیکس 525 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 20 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 895 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.