پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 503 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 390 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 390 رہی۔
حصص بازار میں آج 37 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 87 ارب روپے بڑھی ہے۔ کاروبار کی بندش پر شیئر بازار کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 788 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.