پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے سے 51920 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے بڑھ کر 7551 ارب روپے ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس اکتوبر میں مجموعی طور پر 5687 پوائنٹس بڑھا، مہینے کے اختتام پر انڈیکس 51920 پر ہے۔
اکتوبر میں 100انڈیکس 5794 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 52088 جبکہ کم ترین سطح 46294 رہی اور 7 ارب 92 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
Comments are closed.