پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کم ہوکر 51 ہزار 27 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کم ترین سطح 50 ہزار 624 رہی۔
حصص بازار میں آج 32 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب 9 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 18 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 415 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.