پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 18 اگست کے بعد 48 ہزار سے اوپر بند ہوا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 140 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 458 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 166 رہی۔
حصص بازار میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب 76 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 89 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.