پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 246 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 190 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 40 ہزار 372 رہی۔
حصص بازار میں آج 9 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 3 ارب 5 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 15 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 118 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.