پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا جو اختتام تک برقرار رہا۔
مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں 446 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 525 رہی۔
البتہ کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 463 پر ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 16 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں پی ایس ایکس میں کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 6 ارب 24 کروڑ روپے رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 258 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.