پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس آج 318 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 522 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 633 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 42 ہزار 936 رہی۔
حصص بازار میں آج 14 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 5 ارب 64 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 45 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 346 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.