پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان تھا لیکن بعد میں بدل کر کاروبار اختتام تک منفی رہا۔
100 انڈیکس آج 301 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 49 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 552 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 13 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 93 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.