پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
100 انڈیکس 29 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 717 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 239 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 8 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 43 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 57 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.