پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 78 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 593 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 41 ہزار 26 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں 14 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب 43 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 442 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.