پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس میں آج 2446 پوائنٹس کا یومیہ ریکارڈ اضافہ ہوا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈ بائی معاہدے کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
معاہدے کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز پر ہی اسٹارک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 2 ہزار 446 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج کاروبار کا آغاز ہی 2 ہزار 230 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے سے ہوا تھا۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا سبب ہے۔
خیال رہے کہ عیدِ قرباں کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.