پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 721 پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے سے جاری مثبت رجحان نئےکاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔
100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 47 ہزار 721 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 558 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 775 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں 23 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 7 ارب 7 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 36 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.