پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آخری دن منفی رہا۔ 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کم ہوکر 47 ہزار 136 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 521 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔ جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 46 ہزار 871 رہی۔
شیئر بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 34 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 250 ارب روپے ہوگئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.