بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 900 پر بند ہوا ہے۔

گذشتہ روز کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہے، تاہم 178 روپے سے اوپر ڈالر کی یہ پہلی بندش ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 445 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44 ہزار رہی۔

حصص بازار میں آج 25 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کا کاروبار 8 ارب روپے میں ہوا۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 20 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 519 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.