پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مارچ کے آخری کاروباری روز رجحان مثبت رہا۔
100 انڈیکس 152 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار پر بند ہوا ہے۔
مارچ کے آخری کاروباری روز 11 کروڑ شیئرز کے سودے 3 ارب 93 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 108 ارب روپے رہی۔
البتہ مارچ کے پورے مہینے میں 100 انڈیکس 509 پوائنٹس گرا ہے، پورے مہینے انڈیکس 2 ہزار 561 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارچ میں بازار میں 3 ارب 67 کروڑ شیئرز کے سودے 124 ارب روپے میں طے ہوئے۔ ایک مہینے میں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 164 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
Comments are closed.