پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔
100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 489 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 321 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 431 رہی۔
شیئر بازار میں آج 39 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 13 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 340 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.