پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 139 پوائنٹس اضافے سے 42001 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 229 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42091 رہی۔
حصص بازار میں 11 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 3 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6941 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.