پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 232 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 469 رہی۔
حصص بازار میں آج 17 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 885 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.