جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 296 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 15 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 95 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 320 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.