پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 123 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 948 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42 ہزار 98 رہی۔
حصص بازار میں 14 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کے سودے 7 ارب 13 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 962 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.