پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس نے اپریل کے آخری کاروباری روز بلند ترین سطح رقم کی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس اپریل کے آخری کاروباری روز 116 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 580 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 26 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے 8 ارب 97 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 289 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.