جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس ایکس کی بلند ترین سطح بنانے کی لہر دسویں روز ٹوٹ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کی دسمبر کے ہر کاروباری دن میں تاریخ کی بلند ترین سطح بنانے کی لہر دسویں روز ٹوٹ گئی۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس دسمبر کی دسویں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح نہ بنا سکا۔ انڈیکس نے 13 دسمبر کو 67 ہزار 93 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بنائی تھی۔ 

100 انڈیکس آج 170 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 450 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 1185 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج 98 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب 74 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 419 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.