پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 14 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 142 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.