پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلادن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری دن کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 43 ہزار 337 پر بند ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً پونے 9 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب کم ہوئی، کاروبار اختتام پر یہ 7 ہزار 197 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.