پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 41 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 278 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 5 رہی۔
حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 753 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.