پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں 456 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 20 کروڑ شیئرز کے سودے 5 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 372 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.