پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 43 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
اس کمی کے بعد پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 40 ہزار 758 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 40 ہزار 988 رہی جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 597 رہی۔
حصص بازار میں 18 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 98 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 کروڑ 74 لاکھ روپے بڑھ کر 6 ہزار 491 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.