پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں عید کی چھٹیوں سے قبل خوب شاپنگ ہوئی، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 7 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 17 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 72 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 201 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.