پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 289 پوائنٹس گرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی بندش پر انڈیکس 44 ہزار 514 ہے۔ کاروباری بندش سے قبل انڈیکس 670 پوائنٹس کے احاطے میں رہا۔
انڈیکس کی آج کم ترین سطح 44 ہزار 133 اور بلند ترین سطح 44 ہزار 803 رہی۔
حصص بازارمیں آج 23 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 20 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 608 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.