پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد آج 100 انڈیکس کی تیسری تاریخی ریکارڈ تیزی ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 863 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ اسکی بلند ترین سطح 61009 رہی۔
حصص بازار میں آج 66 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 16 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 207 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 816 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.