جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس لسٹڈ کمپنی چین کو گوشت برآمد کریگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ کمپنی کو چین میں گوشت برآمد کرنے کی منظوری ملی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نجی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ چینی کسٹمز اٹھارٹیز نے کمپنی کو ہیٹ پروسس گائے کا گوشت چین برآمد کرنے کی رجسٹریشن کی اجازت دی ہے۔

خط کے مطابق کمپنی نے ہیٹ پروسس کے ذریعے گائے کے گوشت سے کھر اور منہ سے بیماری کے وائرس کو صاف کرنے کی مہارت حاصل کی ہے۔

کمپنی کے لکھے خط کے مطابق اس مہارت کے سبب کمپنی کو دیگر منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.