پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا، جہاں سیاسی بے یقینی پر 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے گر گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 621 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 874 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی کم ترین سطح 40 ہزار 610 رہی۔
حصص بازار میں آج 17 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 267 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.