سال کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پورے سال کا 22 ہزار 31 پوائنٹس رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے سال 2023ء کا اختتام 62 ہزار 451 پر کیا ہے۔
سال کے آخری روز بازار میں انڈیکس 836 پوائنٹس اور پورے سال میں 28 ہزار 958 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ بلند ترین سطح 67 ہزار 93 رہی۔
انڈیکس کی سال 2023ء کی کم ترین سطح 38 ہزار 135 رہی۔
حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ پورے سال میں 79 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کی ایک سال کے کاروبار کی مالیت 2 ہزار 472 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سال میں 2 ہزار 562 ارب روپے بڑھ کر سال کے آخری روز 9 ہزار 62 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.