پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس بڑھا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 778 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 53 ہزار 944 رہی جبکہ کم ترین سطح 53 ہزار 166 رہی۔
بازار میں آج 54 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 770 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.