پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 302 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 42 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 396 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح 42 ہزار 42 جبکہ بلند ترین سطح 42 ہزار 438 رہی۔
حصص بازار میں آج 13 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 762 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.